سمندر کنارے کھڑی کشتی میں آتشزدگی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)ابراہیم حیدری میں سمندر کنارے کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی، تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری سمندر کنارے پر واقع جاموٹ جیٹی پر کھڑی العظیم نامی کشتی میںاچانک آگ بھڑک اٹھی، کشتی کے مالک حاجی عبدالشکور اور ناخدا احمد نے بتایا کہ کشتی العظیم میں آگ کی وجہ سے 40لاکھ روپے مالیت کی کشتی، انجن، جال و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ #