سخی حسن چورنگی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعہ 24 نومبر 2017 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) سخی حسن چورنگی کے قریب واقع ہارون شاپنگ سینٹر کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا، پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 36سالہ زاکر خان ولد پرویز خان کے نام سے کی گئی جو کہ اورنگی ٹا?ن کا رہائشی کافی عرصے سے بے روزگار اور کسی کام کے سلسلے میں ناگن چورنگی آیا تھا ، نامعلوم ملزمان نے اس کو تعاقب کرنے کے بعد نائن ایم ایم پستول سے ایک گولی مار کر قتل کردیا ،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :