دھرنے میں شرکت، آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ گلشن آباد کے سجادہ نشین پیر سرکار جی کو مریدین سمیت حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ گلشن آباد کے سجادہ نشین پیر سرکار جی کوجمعہ کے روز مریدین سمیت حراست میں لے لیا گیا پیر سرکار جی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے جاری دھرنے میں جارہے تھے مریدین کے مطابق وہ نمازجمعہ کی ادائیگی کے لئے دھرنا میں جا رہے تھے تاہم پولیس نے پپیر سرکار جی اور ان کے مریدین کو تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے پیر سرکار جی اور مریدین کے زیر استعمال دونوں گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر سرکار جی کے زیراہتمام گلشن آباد 4نمبر چونگی میں گزشتہ 15سال سی12روزہ آل پاکستان جشن عید میلاد النبی ؐ کانفرنس کاا نعقاد کیا جاتا ہے جو کہ اس سال بھی جاری ہے اور جمعہ کے روز اس سلسلے کاپانچواں پروگرام انکی زیرصدارت منعقد ہونا تھا ۔