راولپنڈی میں نو تعینات کمشنر ندیم اسلم چوہدری کاآرپی او راولپنڈی وصال فخر سلطان کے ہمراہ میٹرو ٹریک کے ذریعے فیض آباد فلائی اوور کا دورہ

جمعہ 24 نومبر 2017 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) راولپنڈی میں نو تعینات کمشنر ندیم اسلم چوہدری نے ریجنل پولیس افسر راولپنڈی وصال فخر سلطان کے ہمراہ جمعہ کی شام میٹرو ٹریک کے ذریعے فیض آباد فلائی اوور کا دورہ کیا اور دھرنے کی صورتحال کا جائزہ لیا کمشنر راولپنڈی سکوارڈ کے ہمراہ صدر میںمیٹرو بس سروس کے کنٹرول روم سے میٹرو ٹریک پر فیض آباد گئے ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد دھرنا کے شرکا کی تعداد، ممکنہ آپریشن سے پیدا شدہ صورتحال اورراولپنڈی میں اس کے رد عمل کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ شہریوں کو درپیش آمدورفت کی مشکلات کے سدباب کے لئے 17روز سے معطل میٹرو بس سروس کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :