عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتونخواوطن کی نمائندہ اور قوم محافظ جماعت ہے،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ‘ صوبائی نائب صدراصغر علی ترین ‘ صوبائی جوائنٹ سیکرٹریز حاجی انورشاہ ‘ جمال الدین رشتیا ‘ ضلعی صدر ہرنائی ولی داد میانی ‘ سردار فرید اللہ دومڑ ‘ عبدالباقی ترین ‘ عبدالسلام ایڈووکیٹ ‘ چیئرمین ملک زمان ترین ‘ کامران ترین اور دیگر نے ضلع ہرنائی اور ضلع زیارت کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتونخواوطن کی نمائندہ اور قوم محافظ جماعت ہے جب بھی پارٹی کو مینڈنٹ ملا تو قائدین نے قومی سیاسی معاشی اہداف کے حصول کو ممکن کر دکھایا گزشتہ دور حکومت نے پارٹی قیادت نے پشتونوں کو ملی شناخت پشتونخوانام دلایا صوبائی خود مختاری ‘ این ایف سی ایوارڈ ‘ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور صوبے میں یونیورسٹیوں کا جال بچھایا آج ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کچھ لوگ صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں اتحادی ہیں انہوں نے کونسا میگاپروجیکٹس گزشتہ ساڑھے چار سال میں قوم کے لئے لایا ماسوائے اچھے وزارت ‘ خاندانی گروہی مفادات کے حصول کو مقصد بنابیٹھے لہٰذا ہم پشتون قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان قوتوں کا محاسبہء کریں انہوں نے کہا کہ 26 نومبر لورالائی میں جلسہ عام اور اس میں سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی شرکت دور رس اثرات کے حآمل رہے گا لہٰذا پارٹی ذمہ داران اولس سے قریبی رابطہ رکھ کر جلسہ عام کامیابی بارے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں بعدازاں پارٹی قائدین نے ہرنائی ٹائون کمیٹی کے چیئرمین غفور شاہ کے انتقال پر انکے لواحقین اورپشتونخوامیپ کے کارکنوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی صوبائی قائدین آج ضلع دکی میں پارٹی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے ۔