قدرت کی عطاء کردہ نعمتوں کے باوجود پشتون قوم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ضلع لورالائئی کے صدر بسم اللہ خان لونی ‘ ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر ہدایت اللہ کاکڑ ‘ تحصیل صدر رحمت اللہ رحمت ‘ مسلم باغ صدر عبدالجبار کاکڑ نے قلعہ سیف اللہ اور لورالائی کچ عمقزئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت کی عطاء کردہ نعمتوں کے باوجود پشتون قوم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکمرانوں کی ترجیحات میں یہاں کے باسیوں کے دیرینہ حل طلب مسائل شامل نہیں ہماری اس پسماندگی میں غیروں کیساتھ ساتھ اپنوں کا عمل دخل ہے گزشتہ 40 سال سے پشتونوں کے اعتماد اور رائے کو کوئی اولیت نہیں دی گئی اور مذہب و نام نہاد قوم پرستی کے دعویداروں نے اسلام آباد اور رائیونڈ کو مسکن بنا لیا آج پشتونوں کی وحدت میں پرونے کے خلاف اپنی ہی دیوار بنے ہوئے ہیں پشتونوں کو ان کے اس عمل کا نہ صرف ادراک کرنا ہوگا بلکہ ان کا اپنی رائے کے ذریعے احتساب کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ 26 نومبر لورالائی کا جلسہ عام صوبے کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب کرے گا اور جمہوری قوتوں کے لئے وسیع النظر قوم دوست وطن دوستی پر مبنی پیغام اور مستقبل میں نیک شگون ثابت ہو گا اس اجتماع سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اہم خطاب کریں گے آپ تمام دوست احباب گھر گھر جاکر جلسہ کامیابی بارے اپنی ذمہ داریوں کو بروقت ادا کریں بعدازاں انہوں نے لورالائی شہر میں پارٹی استقبالیہ کیمپ کا افتتاح کیا دریں اثناء اصغر خان اچکزئی نے مرغہ زکریازئی میں قاسم کاکڑ سے ان کے والد خانوزئی میں پارٹی رہنماء حیات اللہ خان سے ان کے والد پارٹی کے سینئر رکن وزیر خان موسیٰ زئی کے پسماندگان جعفر جوگیزئی کے لواحقین ‘ لورالائی میں پشتون یونٹ صدر نظام الدین کی والدہ اور فیض محمد اتمانخیل سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔