سردار غلام عباس خان کی حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن کی جارحانہ مہم عروج پر پہنچ گئی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:48

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سابق ضلع ناظم مسلم لیگ ن کے راہنما سردار غلام عباس خان کی حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن کی جارحانہ الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی ۔ جمعہ کے روز یونین کونسل پادشاہان میں چیئرمین چوہدری سرفراز خان کی رہائش گاہ پر بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں چیئرمین ، وائس چیئرمین اور منتخب کونسلرزوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار غلام عباس نے کہا کہ حلقہ پی پی بیس میں مسلم لیگ ن نے چوہدری حیدر سلطان کو امیدوار نامزد کیا ہے میں تمام دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ حیدر سلطان کی الیکشن مہم میرا الیکشن سمجھ کر چلائیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے دوستوں پر ناز ہے کیونکہ میرے دوستوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ ، سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر خان ، چوہدری محمد یوسف تھوہا بہادر ، کونسلر لیڈر ملک غلام حر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین چوہدری سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عباس خان کو ہماری یونین کونسل میں آنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیںہم انشاء اللہ اپنی یونین کونسل میں چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔ سردار عباس نے مزید کہا کہ میری طرف سے سردا رآفتاب اکبر خان چوہدری حیدر سلطان کی الیکشن مہم کے انچارج ہونگے اور وہ حیدر سلطان کے ساتھ بھر پور انداز میں الیکشن مہم چلائیں گے ۔

سردار عباس خان نے مزید کہا کہ میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ پرانے مسلم لیگیوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں اور متفقہ اور متحدہ الیکشن مہم چلائیں انہوں نے کہا کہ آج میاں محمد نواز شریف پر مشکل وقت ہے ہمارا شیوا نہیں کہ ہم مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیں ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور9جنوری کو ثابت کریں گے کہ چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :