شہداء کے خاندان پاکستان کے حقیقی وارث ہیں،عبدالرحمن فری

جمعہ 24 نومبر 2017 21:47

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میںشہید ہونے والے فوجی افسرمیجراسحاق کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مسلم لیگ ن ملتان یوتھ ونگ کے کارکنوں نے کوارڈینٹر عبدالرحمن فری کی قیادت میں ریلی نکالی ،ریلی میں چوہدری آصف انصاری ، یوسی چئیرمین محمودقریشی،رفیق کریمی،رانا علی حسن،وقاص کمبوہ،شیخ وقاص ودیگرنے شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکاء نے شہید میجراسحاق اور ان کے خاندان کو بے مثال قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد نعرے لگائے ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کوارڈینٹرعبدالرحمن فری، یوسی چئیرمین محمودقریشی نے کہا کہ شہدا کے خاندان پاکستان کے حقیقی وارث ہیں، شہدانے قوم کے کل کیلئے اپناآج قربان کیا ہے، قوم اپنے بیٹے کی عظیم قربانی کوہمیشہ یادرکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے شہداء کوپوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :