انصار برنی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور کڈنی سنٹر کا دورہ کیا، جیل میں قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:47

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ملک کی ممتاز سماجی شخصیت انصار برنی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور کڈنی سنٹر کا دورہ کیا، انہوں نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ، کڈنی سنٹرمیں گردے کے مریضوں کی عیادت کی، سپرنٹنڈنٹ جیل،ایڈمنسٹریٹر کڈنی سنٹر ڈاکٹر عباس گوندل، ہلال احمر کے ضلعی سیکرٹری نثار الدین ساجد راٹھور و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر انصار برنی نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو زبردست سراہا ، ڈسٹرکٹ جیل کو پنجاب کی ماڈل جیل قرار دیااور کہا کہ مجاز حکام کو جیلخانہ جات کے افسران کی تربیت کیلئے انہیں ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھجوانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انصار برنی نے ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا کے ہمراہ جیل کی مختلف بیرکوں کا بھی دورہ کیا، لیڈیز بیرک، نوعمر قیدیوں کی بیرک، جیل ہسپتال کا دورہ کیا اور کچن میں کھانے کا معیار چیک کیا۔

کڈنی سنٹر کے دورہ کے موقع پر انصار برنی نے گردے کے مریضوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے کو زبردست سراہا اور کہا کہ اہل گجرات کی یہ کاوش پورے ملک کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔انہوں نے ڈائیلسز کے لئے موجود مریضوں کی عیادت بھی کی اور کڈنی سنٹر میں صٖفائی، سہولیات اور معیار کو زبردست سراہا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ کڈنی سنٹر میں اس وقت 23ڈائیلسز مشینوں پر دو شفٹوں میں مریضوں کو ڈائیلسز کی مفت سہولت فراہم کی جار ہی ہے دو مزید مشینوں کی تنصیب کا عمل بھی جلد مکمل ہوگا۔

انہوںنے بتایا کہ کڈنی سنٹر کے ماہانہ چار ملین روپے کے اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے برداشت کئے جارہے ہیں اور جلد ہی یہاں گردے کی پتھری نکالنے کیلئے مشین بھی فراہم کر دی جائے گی

متعلقہ عنوان :