گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی حیات آباد پشاور میں پولیس وین پر خودکش حملے کی مذمت

جمعہ 24 نومبر 2017 21:46

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی حیات آباد پشاور میں پولیس وین ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پشاور حیات آباد میں پولیس وین پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اشرف نور کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم و ہمت کو کم نہیں کرسکتیں۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے اس واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے اس سانحہ میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔