جرمن کمپنی کے وفد کی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز سے ملاقات

سرفیس اور ویسٹ واٹر کو صاف کرنے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے،سید زاہد عزیزایم ڈی واسا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:46

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) جرمن کمپنی میسرز ایم ایف ٹی جی ایم بی کے وفد نے واسا ہیڈ آفس میں مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز سے ملاقات کے دوران لاہور میں پینے کے پانی کو صاف کرنے اور ویسٹ واٹر کو صاف کرکے دریا میں پھینکنے کیلئے ممبرین فلٹریشن پلانٹ لگانے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔جرمن کمپنی کے وفد نے بتایا کہ وہ کراچی میں بھی اس طرح کے منصوبے پرکام کررہے ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور وہ اب لاہور میں بھی صاف پانی اور ویسٹ واٹر کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایم ڈی واسا نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ لاہور شہر میں سرفیس واٹر کی سپلائی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس سلسلہ میں سرفیس واٹر اور ویسٹ واٹر کے منصوبوںپرکام کرنے کیلئے چینی، ڈینش اور ترک کمپنیاں پہلے ہی اپنی دلچسپی کااظہار کرچکی ہیں اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے بھی مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ واسا لاہور میں6 ویسٹ واٹر اور ایک سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا خواہاں ہے۔

سرفیس واٹر پلانٹ راوی سائفن کے مقام پر لگایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں دریائے چناب کا100 سے 150 کیوسک پانی صاف کرکے شہریان لاہور کو فراہم کیا جائے گا اس طرح پانی کی مسلسل بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گااورزیرزمین پانی کے لیول میں خاطر خواہ استحکام دیکھنے میں آئے گا۔زیر زمین آبی ذخائر میں روز بروز جو کمی واقع ہو رہی ہے وہ بہتر ہوگی۔ویسٹ واٹر پلانٹس لگانے سے آبی آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ آبی حیات کو بھی نقصانات سے بچایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :