''جس بنا پر یہ دھرنا شروع کیا گیا تھا وہ بنیاد اب ختم ہو چُکی ہے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے''

جمعہ 24 نومبر 2017 20:26

''جس بنا پر یہ دھرنا شروع کیا گیا تھا وہ بنیاد اب ختم ہو چُکی ہے، یہ لاتوں ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) اسلام ٓباد میں جاری دھرنے کے حوالے سے سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ جس بنا پر یہ دھرنا شروع کیا گیا تھا وہ بنیاد اب ختم ہو چُکی ہے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے۔

(جاری ہے)

سلمان غنی نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کاوہ شہر ہے جہاں پر اہم عماارات سمیت دنیا کے ہر ممالک کے سفارتخانے ہیں وہاں 19روز سے دھرنا جاری ہے تاہم جس بات کی وجہ سے دھرنا دیا جارہا تھا اب وہ بات ختم ہوچکی ہے پھر بھی یہ لوگ وہاں سے اٹھنے کا نام نہیں لے رہے۔

سلمان غنی نے مزید کہا کہ ایسے دھرنوں کے لیے کوئی قانون سازی لازمی ہونی چائیے ۔ جو بات پاکستانی کے سیاستدانوں کو کرنی چائیے تھی وہ پاکستان کے سینئر ججز نے کردی ہے کہ یہ لوگ کس کی ایما پر بیٹھے ہیں اور انکو کھانا سمیت باقی ساری چیزیں کون مہیا کررہاہے جبکہ سلمان غنی نے دھرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ کہ لوگ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں ماننے گے۔ سلمان غنی نے مزید کیا کہا جاننے کےلیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :