قاسم علی آفریدی پشتوادبی ٹولنہ کاماہانہ اجلاس

جمعہ 24 نومبر 2017 21:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء)قاسم علی آفریدی پشتوادبی ٹولنہ کاماہانہ اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول درہ آدم خیل میں زیرصدارت گل عمرعمرآفریدی منعقد ہوا فیروزخان صادق مہمان خصوصی جبکہ راج محمدراج آفریدی اورظاہرافغان آفریدی مہمان خصوصی تھے، نظامت مرادعلی مراد نے کی اجلاس میں درہ آدم خیل کے شعراء کے شائع ہونیوالے مشترکہ تذکرہ کے بارے میں سیرحاصل بحث ہوئی اور جن شعراء نے ابھی تک مذکورہ کتاب کیلئے اپنے کلام ،تصویراورتعارف فراہم نہ کیا ان کوتیس نومبرتک فراہمی کی ڈیڈلائن دی گئی، اجلاس کے آخر میں غیرطرحی مشاعرہ میں شعراء کے علاوہ دیگراحباب نے اپناکلام پیش کیا۔