چکوال،دوسری سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ محبت رسول کانفرنس کا انعقاد

صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں نے خطاب کیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:53

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)دوسری سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ محبت رسول کانفرنس جمعہ کے روز شام کو میونسپل اسٹیڈیم پنڈی روڈ میں منعقد ہوئی جس میں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں نے چکوال کے ہزاروں عاشق رسول مر د وخواتین سے خطاب کیا اس موقع پر صاحبزادہ خالد سلطان سجادہ نشین سلطان باہو بھی موجود تھے ۔

صاحبزاد حق خطیب حسین علی بادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفا دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی میرے ذمے جو انسانیت کی خدمت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ میں اپنی طرف سے احسن طریقے سے ادا کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ میری اس ادنیٰ سی خدمت کو قبول فرمائے ۔ میں تو کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کسی کو بیمار ، محتاج اور پریشان نہ رکھے۔

(جاری ہے)

آمین، اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں مگر میرے والد صاحب کو پیر صاحب سے دم کرانے سے کافی عرصہ تک سکون اور افاقہ رہا جس پر میں صاحبزادہ خطیب حسین علی بادشاہ کا شکر گزار ہوں ۔

پیر خطیب مغرب کی نماز کے بعد پنڈال پہنچے جہاں پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضاء حق حق کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ آخر میں پیر صاحب نے تمام شرکاء کو سر پر ہاتھ رکھوا کر مشترکہ دم کیا ۔اس موقع پر چوہدری سجاد احمد چیئرمین بلدیہ ،چوہدری محمد نواز کنگ ، صوفی مشتاق حسین بھٹی ، نوید سلطان بھٹی کے علاوہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔