چکوال،قصبہ خیر پور میں سروس اسٹیشن سے چیئرمین یونین کونسل پی ٹی آئی کے ملازم کو اغواء کرنے کا مقدمہ 8افراد کیخلاف درج کر لیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:53

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)قصبہ خیر پور میں سروس اسٹیشن سے چیئرمین یونین کونسل پی ٹی آئی کے ملازم کو اغواء کرنے کا مقدمہ 8افراد کیخلاف درج ہو گیا ہے مگر کئی روز گزرنے کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی ملزمان نے عدالتوں سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ہے ملزمان کا تعلق حکمران جماعت سے ہے اور انہیں سیاسی عمائدین کی حمایت حاصل ہے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں کہ دن دھاڑے اغواء کی واردات کرنے والے سر عام دنددنا رہے ہیں اور مدعی فریقین کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی خیر پور حیدر عباس نے ڈی پی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔