نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپرایٹ لیگ کرکٹ کے لیگ میچز مکمل

لاہور ریجن وائٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلے اور لاہور ریجن بلیوز دوسرے نمبر پر رہیں

جمعہ 24 نومبر 2017 21:39

نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپرایٹ لیگ کرکٹ کے لیگ میچز مکمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) نیشنل ٹی ٹوئنٹی سپرایٹ لیگ کرکٹ کے لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہور ریجن وائٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلے اور لاہور ریجن بلیوز دوسرے نمبر پر رہیں ۔ دونوں ٹیموں نے 11-11 پوائنٹس حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجن 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ فاٹا ریجن اور کراچی ریجن سات سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی تاہم فاٹا بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی اسلام آباد ریجن چھٹے ‘ پشاور ریجن ‘ ساتویں اور راولپنڈی ریجن آٹھویں نمبر پر رہی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :