پشتونخوا وطن کے طول و عرض میں فکرباچا خان تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، چیئرمین انجینئر شہباز

جمعہ 24 نومبر 2017 21:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین انجینئر شہباز ایسوٹ ‘ صوبائی ڈپٹی چیئرمین معصوم خان میرزئی ‘ ممبر صعویت خان اچکزئی نے 26 نومبر کو لورالائی میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جلسہ عام اور اس میں سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا وطن کے طول و عرض میں فکرباچا خان تیزی سے پھیلتا جارہا ہے ملی مشر اسفندیار ولی خان کے کامیاب اجتماعات پشین ‘ چمن کے وطن پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور تمام قوم پرست رہنمائوں ڈاکٹر صوفی اکبر ‘ سید عبدالرب آغا ‘ ڈاکٹر سید عبدالحق اور عنایت اللہ خان کی پارٹی میں شمولیت درست سیاست برحق موقف جرأت مندانہ پر مہر ثبت ہے پشتون ایس ایف عوامی نیشنل پارٹی کے جوان بازو کی حیثیت سے اپنی تاریخی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شانہ بشانہ جدوجہد سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں اپنائے گی انہوں نے پشتون ایس ایف کے ساتھیوں کو ہدایت کی وہ 26 نومبر کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں ۔