حافظ آباد، خادم پنجاب محمد شہباز شریف کے غریب مکائو پروگرام کے تحت کل بیوہ خواتین میں دوسو جھوٹیاں اور بچھڑیاں تقسیم کیے جائیں گے

جمعہ 24 نومبر 2017 21:39

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کے غریب مکائو پروگرام کے تحت کل ( ہفتہ ) صبح دس بجے پنڈی بھٹیاں کے ہاکی اسٹیڈیم میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام غریب بیوہ خواتین میں دوسو جھوٹیاں اور بچھڑیاں تقسیم کیے جائیں گے تقریب کے مہمانان خصوصی ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی ،ایم پی اے اسداللہ ارائیں ،ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید ،ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام محمد گل اور ڈائریکٹر فارمز شیخ عبدالرحمن ہونگے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے بتایا کہ سکریڑی لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے خادم پنجاب محمد شہباز شریف کے ویثرن کے تحت غریب دیہی آبادی بالخصوص بیوہ اور معذور خواتین کو باعزت روز گار کمانے کے قابل بنانے کے سلسلہ میں خاطر خواہ اور دوررس اقدامات کئے ہیں اور یہ تقریب بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کڑی ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں بھی معذور اور غریب افراد میں ایک سو پچاس بہترین جانور تقسیم کئے جاچکے ہیں اور اس اقدام کی بدولت غریب خواتین اور معذور افراد گھر بیٹھے دودھ فروخت کرکے باعزت روزگار کمارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :