کوئٹہ، شہر اور اطراف میں گیس پریشر سردی آتے ہی بہت کم ہو جاتا ہے، یہ پریشر کی کمی تقریبا10 سال سے جاری ہے ،عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان مرکز سے جاری کیا گیا بیان میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی اور اعلیٰ حکام کی توجہ کوئٹہ شہر اور اطراف میں گیس پریشر سردی آتے ہی بہت کم ہو جاتا ہے اور یہ پریشر کی کمی تقریبا10 سال سے اب تک جاری وساری ہے محکمہ کی غفلت اور کو تا ہی کی وجہ سے عوام گیس سے بے زار ہو کر احتجاج پر مجبور ہیں پارٹی اپنے محبوب عوام کی ہر جائز برحق مطالبے کا ہر وقت ساتھ دیتی رہے گی وگیس کمپنی صارفین سے ہر ماہ300 یونٹ سے اگر301 یونٹ بھی ہو تو ڈبل چارج کیا جاتا ہے صارف فی یونٹ پر اتنا مجرم اور گناہ گار بن جا تا ہے اور کمپنی اپنے ملازمین کے بے جا پناہ تنخواہ شا ہ خر چیاں کہاں سے پوری کر رہی ہے اور یہ سب کچھ صارفین ہی کے بل بوتے پر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ، ترقی سپندی، سب کچھ ٹھیک کرنے کے دعویدار اور اسمبلی پیدل چل کر حلف لینے والے اب تک گیس پریشر ملک عوامی مطالبہ حل نہ کرس کے اب بھی کوئی نمائندہ گھر تک پیدل نہیں گیا ہے عوام کو بے وقوف بنانیوالے تمام فارمولے ناکامی سے دوچار ہو گئے اب انتخابات آتے ہی پنجاب کا فارمولہ پشتون سر زمین اور عوام پر مسلط کیا جا رہا ہے اور اپنے پرانے گیت گانے کی مکالفت کر کے ایک نیا گیت گانے کا اہتمام عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے پشتون عوام کو اب انشاء اللہ ادراک ہو چکا ہے کہ اب ایک نئے گانے کیوں، کس لئے گانے جائینگے ان گزشتہ چار سالوں پر پشتون عوام اور مادر وطن پشتونخوا پر کیا گزری نہ بھولنے والی ناقابل بیان ازیت ناک صورتحال پشت درپشت یاد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :