کوئٹہ ، خصوصی افراد کاآواز معذوران بلوچستان کے زیر اہتمام احتجاج

حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پریس کلب کوئٹہ کے سامنے خصوصی افراد کاآواز معذوران بلوچستان کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے افسوس کا مقام ہے کہ آج معذور افراد بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہے اس شدید سردی میں معذور افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 19روز گزر نے کو ہے لیکن بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کی جانب سے ان کی کسی طرح سے دل جوئی نہ کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل حیرت ہے ان خیالات کا اظہار بی این پی(عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے بی این پی (عوامی)کے وفد کے ہمراہ آواز معذوران بلوچستان کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کی بے حسی پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے بی این پی (عوامی)نہ صرف معذور افراد کے سات اظہار یکجہتی کرتی ہے بلکہ 26 نومبر بروز اتوار سہ پہر تین بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے معذور افراد کے مطالبات کے حق میں اظہار یکجہتی کے طور پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور بہت جلد اس اہم مسلے پر ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی جن میں تمام سیاسی جماعتوں ،انسانی حقوق کی تنظیموں‘ٹریڈ یونینزکو مدعو کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی(عوامی)آپ کے جدوجہد میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے یہ ہمارے نہ صرف حکومت بلکہ معاشرے کی بے حسی کو ظاہر کرتی ہے انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ خصوصی افراد بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہے اس وقت حکمرانوں کی بے حسی پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے کہ کہی مرتبہ ان خصوصی افراد جن کا خصوصی خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن صد افسوس کہ ان کے پر امن احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر حکمرانوں نے لاٹھی چارج کروائے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیئے گئے اگر حکمران جتنا طاقت اور وقت ان معذور افراد کو ٹھالنے اور لاٹھی چارج پر برباد کررہے ہیں اگر اس سے کم وقت بھی ان افراد کو ملازمتیں اور دیگر خصوصی مراعات دینے پر خرچ کی جاتی تو ان کا مسئلہ کب کا حل ہو چکا ہوتا نہایت دکھ اور افسوس کیساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ اراکین اسمبلی کے بیرون ممالک دوروں اور شاہ خرچیوں کیلئے تو پیسے موجود ہیں لیکن ان خصوصی افراد کیلئے ویل چیئر خریدنے کیلئے نہیں بی این پی(عوامی)ان خصوصی افراد کو تنہاء نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کے حقوق کے حصول کیلئے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرے گی۔