زاہد حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے

اس تمام سازش میں 5 لوگ شامل تھے، ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کرنے کی سازش میں زاہد حامد، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور رانا ثناء اللہ شامل تھے: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 نومبر 2017 20:16

زاہد حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) شیخ رشید کا دعوی ہے کہ زاہد حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حافظ آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقد کیے گئے جلسے میں دھواں دار تقریر کی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے اپنی تقریر کے دوران تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ زاہد حامد ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کا اکیلا ذمہ دار نہیں ہے۔

اس تمام سازش میں 5 لوگ شامل تھے۔ ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کرنے کی سازش میں زاہد حامد، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور رانا ثناء اللہ شامل تھے۔ ان تمام لوگوں نے خاموشی سے ختم نبوتﷺ قانون کو ختم کرنے کی سازش کی تھی تاہم میں نے بروقت ان کی چوری پکڑ لی۔ شیخ رشید کی جانب سے مزید کیا انکشافات کیے گئے ہیں، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :