اے آئی جی اشرف نورنے جان کا نذرانہ دے کر اپنے وطن اور شہریوں کا تحفظ کیا، پرویز خٹک

جمعہ 24 نومبر 2017 21:34

اے آئی جی اشرف نورنے جان کا نذرانہ دے کر اپنے وطن اور شہریوں کا تحفظ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا پرویز خٹک نے حیات آباد پشاور میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر نے جام شہادت نوش کیا ۔ایک تعزیتی پیغام میں پرویز خٹک نے واقعہ میںاے آئی جی سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ کااظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دُعا کی۔

انہوں نے دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کی سرکوبی اور زخمیوں کی ہنگامی بنیادوں پر علاج کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی جی اشرف نورنے جان کا نذرانہ دے کر اپنے وطن اور شہریوں کا تحفظ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے پولیس افسران اور جوانوں نے صوبے میں دہشتگردی کا صفایا کیا اور امن قائم کیا جس کا بدلہ اُن سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔دہشت گردی کی جنگ میں پولیس جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔سیکورٹی فورسز نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں مایوسی اور پسپائی کے عالم میں کر رہے ہیں تاہم انہیں ہمیشہ کی طرح ناکامی ہو گی اور ذلت و رسوائی ایسے انسانیت دشمن عناصر کا مقدر بنے گی۔

متعلقہ عنوان :