تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

حکومت پنجاب دونوں شعبوں کی ترقی پر غیر معمولی فنڈز مہیا کر رہی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تعلیم اور صحت عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنائیں، لیاقت چٹھہ کی ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 21:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت پنجاب دونوں شعبوں کی ترقی پر غیر معمولی فنڈز مہیا کر رہی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تعلیم اور صحت عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنائیں ۔

وہ جمعہ کے روز تحصیل سرگودہا اور کوٹمومن میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کاد ورہ کرر ہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف ا یگزیکٹو آفیسر ا یجوکیشن اتھارٹی رانا محمد اظہر خان ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ڈی ایم او حافظ عبدالمنان بیگ ‘ اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن عفت النسا ء ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری ریاض احمد چیمہ ‘ لیاقت علی نوید اور وجیہ انور بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 75جنوبی کاد ورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں بنیادی سہولیات اور سا مان وغیرہ کی فراہمی کیلئے سی ای او ہیلتھ کو ہدا یات جاری کرتے ہوئے کونسل کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے ہسپتال کے بعض شعبوںاور رہائش گاہوں کے بے آباد ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے انفراسٹرکچر پر لاکھوں روپے کے اخراجات کے بعد اس سے استفادہ کیاجائے ۔

انہوں نے بلڈنگ کے معیار تعمیر کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدا یت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 75جنوبی کاد ورہ کرتے ہوئے سکول کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سکول کی ہیڈمسٹریس نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے سکول میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے بلاجواز انٹر میڈیٹ کالج کی اپنی بلڈنگ میں شفٹنگ کا مسئلہ اٹھایا ۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ مسئلہ حکومت پنجاب کے نوٹس میں لانے او ربجٹ میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول انگلش میڈیم کے معیار تعلیم او ربچوں کی تعداد کو تسلی بخش قرار دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھاگٹانوالہ کادورہ کرتے ہوئے ہسپتال سے بعض ادویات مہیا کئے جانے کی بجائے ڈاکٹرز کی طرف سے مارکیٹ سے ادویات کی خریداری کروانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ملک خالقداد نسوآنہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی او رکہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں بالخصوص ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میںلاکھوں کروڑوں روپے کی ادویات میں ہیلتھ کونسلز کو لاکھوں روپے کے فنڈز جاری کر رہی ہے اس کے باوجود اگر عام آدمی کو ہسپتال سے باہر کی ادویات خریدنے پر مجبور کیا جاتاہے تو یہ لوگوں کے سا تھ زیادتی ہو گی جو کسی طورپر برداشت نہیں کی جاسکتی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے واش رومز کی صفائی پر مسلسل توجہ دینے کی بھی ہدا یت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول بھاگٹانوالہ کادورہ کر تے ہوئے سکول کے نظم ونسق او رصفائی ستھرائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالخالق بھٹی کو بھی شوکاز نوٹس جا ری کرنے کی ہدا یت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کی دکانوں کے کرایہ کی وصولی کے معاملے کی انکوائری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول اور بلال احمد ڈسپنسری لکسیاں کا بھی دور ہ کیا ۔ انہوں نے ڈسپنسری میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹمومن کادورہ کرتے ہوئے ہسپتال میں 70 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر شدہ ایمرجنسی بلاک کا جائزہ لیتے ہوئے ایمر جنسی بلاک کے معیار تعمیر کی تعریف کی۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی خیریت اور علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔

مریضوں او را ن کے لواحقین نے حکومت کی طرف سے صحت کی سہولیات پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل ایک لڑکی اقصیٰ کے بیرون ملک علاج کیلئے محکمہ ہیلتھ کو لاہور میں بورڈ کی تشکیل کیلئے کیس تیار کرنے کی ہدا یت کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس بچی کے دماغی ٹی بی کے بیرون ملک سرکاری خر چ پر علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :