محکمہ مال نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، انکی والدہ ،بچوں کی جائیداد کی تفصیلات نیب حکام کو بھجوا دیں

جمعہ 24 نومبر 2017 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) محکمہ مال پنجاب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ، انکی والدہ اور بچوں کی جائیداد کی تفصیلات نیب حکام کو بھجوا دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ مال پنجاب سے سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز،حسن نواز، حسین نواز اور نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کی جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔نیب کو دی گئی تفصیلات کے مطابق، حسن نواز اور حسین نواز کے نام پر پنجاب بھر میں کوئی جائیداد نہیں ہے جبکہ نواز شریف کے نام پر ایک ہزار 548 کنال 16 مرلہ،مریم نواز کے نام پر ایک ہزار 163 کنال 11 مرلہ اور نواز شریف کی والدہ شمیم اختر 645 کنال 7 مرلہ زمین کی مالکن ہیں۔