حنیف عباسی ، کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر کا دورہ فیض آباد ،میٹرو بس کھولنے کیلئے حالات کا جائزہ لیا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے جڑواں شہروں میں دھرنے کی وجہ سے 18دن سے بند میڑو بس سروس کو دوبارہ کھولنے کیلئے جمعہ کی شام سابق ایم این اے حنیف عباسی ، کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری ،ڈپٹی کمشنر طلعت محمود کا دورہ فیض آباد ،میٹرو بس کھولنے کیلئے حالات کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے راولپنڈی اسلام آبا دکے سنگم میں واقع فیض آباد میں دھرنے کو 18دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

دھرنے کی وجہ سے مسافروں ،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت کی جانب سے نقصان سے بچنے کیلئے میٹرو سروس کو بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ والوں نے یکدم کرائے بڑھا دیے اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

جمعہ کی شام چیئرمین میٹرو وسپورٹس بورڈ حنیف عباسی ، کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری ،ڈپٹی کمشنر طلعت محمود نے فیض آباد کا دورہ کیا اور میٹرو بس سروس کو دوبارہ چلانے کیلئے حتمی مشاورت کی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات آپریشن ہونے کی صورت میں راستے صاف ہونے کی شکل میں ہفتہ سے میٹرو بس سروس چلا دی جائے گی ۔