نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت

کمزورکرنیکی کوشش کررہے ہیں ‘ بلاول بھٹو زرداری نوازشریف تصادم کی سیاست چھوڑدیں توبات چیت ہوسکتی ہے،ن لیگ میثاق جمہوریت پربات کرناچاہتی ہے توپہلے اقدامات کرے‘ پیپلز پارٹی کی تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے،ہمارا بنیادی منشور روٹی،کپڑا اور مکان ہی رہیگا‘چیئر مین پیپلزپارٹی کی گفتگو

جمعہ 24 نومبر 2017 21:33

نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت کمزورکرنیکی کوشش کررہے ہیں ‘ نوازشریف تصادم کی سیاست چھوڑدیں توبات چیت ہوسکتی ہے،ن لیگ میثاق جمہوریت پربات کرناچاہتی ہے توپہلے اقدامات کرے‘ پیپلز پارٹی کی تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے،ہمارا بنیادی منشور روٹی،کپڑا اور مکان ہی رہیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست میں نیا کچھ نہیں ہے وہ اپنی ذات کی سیاست کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ،وہ جمہوریت کمزورکرنیکی کوشش کررہیہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے،ہمارا بنیادی منشور روٹی،کپڑا اور مکان ہی رہیگایہ ایک نعرہ نہیں تھا،بلکہ ایک سوچ اور امید کانعرہ تھا۔بلاول بھٹو کہتے ہیں کہااگرنواز شریف واقعی میثاق جموریت پربات کرنا چاہتی ہے تو تصادم کی سیاست چھوڑ کر بات کریں