وزیر مملکت میر دوستین ڈومکی کا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے استعفے کا اعلان

دوستین ڈومکی نے آتے ہی کامسیٹس اور این ٹی ایس کے گھپلوں کے خلاف ایکشن لیا ہوا تھا، کامسیٹس انتظامیہ نے وزیر دوستین کے خلاف رانا تنویر سے شکایت کی،رانا تنویر نے وزیراعظم سے ملکر وزارت سائنس کا عہدہ واپس لینے کا کہا،ذرائع وزارت سے استعفے کا اعلان کر دیا ہے،سوموار کو اپنا استعفی جمع کروائوں گا،میر دوستین ڈومکی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) وزیر مملکت میر دوستین ڈومکی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے استعفے کا اعلان کر دیا، ذرائع کے مطابق دوستین ڈومکی نے آتے ہی کامسیٹس اور این ٹی ایس کے گھپلوں کے خلاف ایکشن لیا ہوا تھا، کامسیٹس انتظامیہ نے وزیر دوستین کے خلاف رانا تنویر سے شکایت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رانا تنویر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملکر وزارت سائنس کا عہدہ واپس لینے کا کہا، راناتنویر نے پنجاب کارڈ کھیلا، بلوچستان پھر پس پشت، ذرائع کے مطابق میر دوستین ڈومکی نے بورڈ اجلاس میں کامسیٹس اور این ٹی ایس کی کروڑوں کی کرپشن پکڑی، کامسیٹس انتظامیہ نے کرپشن چھپانے کے لئے میردوستین ڈومکی کو نشانہ بنایا گیا۔

میر دوستین کا کہنا ہے کہمیں نے وزارت سے استعفے کا اعلان کر دیا ہے،سوموار کو اپنا استعفی جمع کروائوں گا۔

متعلقہ عنوان :