آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان کی کارروائی،2دہشت گرد گرفتار،اسلحہ و بارود برآمد،آئی ایس پی آر

جمعہ 24 نومبر 2017 21:31

آپریشن ردالفساد،ایف سی بلوچستان کی کارروائی،2دہشت گرد گرفتار،اسلحہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور باررود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی،اوچ،گلستان اورڈیرہ مرادجمالی میں کامیاب کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سی46کلوبارود،دستی بم،اسلحہ اوربارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سے خو دکش حملے کیلئے تیارکی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔