فاٹاکے عوام سیکیورٹی فورسزکی امن بحالی کیلیے قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے د ینگے،آرمی چیف

فاٹا سے تعلق رکھنے والے یوتھ وفد کا آئی ایس پی آر کے ہیڈکوارٹر کا دورہ،وفد نے فاٹا میں امن بحالی کیلیے پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:31

فاٹاکے عوام سیکیورٹی فورسزکی امن بحالی کیلیے قربانیوں کورائیگاں نہیں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹاکے عوام سیکیورٹی فورسزکی امن بحالی کیلئے قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے د ینگے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے یوتھ وفد نے آئی ایس پی آر کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے فاٹا میں امن بحالی کیلیے پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امن بحالی میں فاٹا کے بہادر عوام کی حمایت کوسراہا اور آرمی چیف کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ فاٹاکے عوام اور سیکیورٹی فورسزکی امن بحالی کیلئے قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے د ینگے۔فاٹا میں پائیدار امن او ر استحکام کی طرف سفر کامیابی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :