سی پیک انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کانفرنس 29جنوری کو بیجنگ میں ہو گی‘زاہد لطیف خان

جمعہ 24 نومبر 2017 21:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) سی پیک انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کانفرنس 29جنوری کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہو گی ، کانفرنس کا انعقاد راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے کہا کہ پانچ روزہ سی پیک انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کانفرنس 2فروری تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیں دونوں ممالک کی تجارتی برادری تجارتی مواقع کی وسعت کے بارے میں آگاہ ہو سکے۔انہوںنے بتایاکہ سی پیک انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات و تیاریوں کے جائزہ کے لیے گذشتہ روز چینی وفد نے دورہ کیا اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان نے سی پیک انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کانفرنس کے حوالے سے بتایاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پاکستانی معیشت پر دوررس مثبت اثرات مرتب ہوں گے،پاک چین اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستانی اور چینی تاجروں کے لیے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :