سول سروس خدمات کی فراہمی اور حکومتی کارروائیوں کیلئے استحکام اور تسلسل فراہم کرتاہی, اقبا

ل ظفرجھگڑا ملکی ترقی وخوشحالی اورگڈگورننس کیلئے سول سرونٹس کو نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیناہوںگے،گورنرخیبرپختونخوا

جمعہ 24 نومبر 2017 21:03

سول سروس خدمات کی فراہمی اور حکومتی کارروائیوں کیلئے استحکام اور تسلسل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس پشاورمیں24 ویں مڈکیرئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سول سروس خدمات کی فراہمی اور حکومتی کارروائیوں کیلئے استحکام اور تسلسل فراہم کرتاہے اور مذکورہ سروس ریاست میںبنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی ترقی وخوشحالی اورگڈگورننس کیلئے سول سرونٹس کو نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیناہوںگے۔

(جاری ہے)

تقریب میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروز ، فیکلٹی اراکین اور کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد بھی دیے اور شرکاء کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ گورنرنے شرکاء کو بیڈمنٹن اورسکواش ٹورنامنٹ میں بھی کامیابی حاصل کرنے پر شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔قبل ازیںنیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروزنے کورس کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ آخرمیں ادارے کی ڈائریکٹرجنرل نے گورنر خیبرپختونخوا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔#