پشاور، آفتاب احمد خان شیرپاؤاور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو کی حیات آباد واقعہ کی مذمت

اندوہناک واقعہ پر پوری قوم کی ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، آفتاب احمد خان شیرپاو

جمعہ 24 نومبر 2017 21:03

پشاور، آفتاب احمد خان شیرپاؤاور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤاور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے حیات آباد واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اور پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر پوری قوم کی ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر خراب ہو رہی ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام عدم تحفظ اور غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں جبکہ صوبہ میں موجود حکمران اقتدار کے ایوانوں تک محدود ہو چکے ہیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کی غیر یقینی کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے نہیں جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس طرف خصوصی توجہ دے کر عوام کے اعتماد کی بحالی اور غیر یقینی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے ۔ دونوں رہنمائوں نے دھماکہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراور ان کے گن مین کی درجات کی بلند ی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :