سانگھڑ،مجھے سیاسی مقدمہ میں گزشتہ دس ماہ سے جیل میں قید کر رکھا ہے ، انتقامن جیل بھیج دیا گیا،چیرمین میونسپل کمیٹی دلبر خان نظامانی

میڈیسن تک نہیں دی جاتی میں بے قصور قید کاٹ رہا ہوں،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 24 نومبر 2017 21:01

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) مجھے سیاسی مقدمہ میں گزشتہ دس ماہ سے جیل میں قید کر رکھا ہے مجھے انتقامن سانگھڑ جیل سے نوابشاہ جیل بھیج دیا گیا ہے جہاں مجھے عادی مجرمان کے ساتھ قید کررکھا ہے مجھے پتھروں پر سلایا جاتا ہے سردی ہونے کے باوجود بھی کمبل تک فراہم نہیں کیا جارہا جیل میں جس جگہ مجھے رکھا گیا ہے وہاں میری جان کو خطرہ لاحق ہے مجھے میڈیسن تک نہیں دی جاتی میں بے قصور قید کاٹ رہا ہوںجبکہ اربوں روپے قومی دولت سے لوٹنے والے شرجیل انعام میمن ڈاکٹر عاصم کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا گیا وسیم اختر اور شرجیل انعام میمن کو اسمبلی اجلاسوں میں لایا جاتا ہے مجھے اپنی میونسپل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی میں حر ہوں شہید ہوجاوں گا مگر کسی کے آگے نہیں جھک نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار انہوںنے میونسپل کمیٹی سانگھڑ کے چیرمین دلبر خان نظامانی نے اے ٹی سی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ ان کو گزشتہ دس ماہ سے بے قصور جیل میں ڈال رکھا ہے ان پر سیاسی مقدمہ درج کرکے وفاداری تبدیل کرنے کے لئے پریشر ڈالا جارہا ہے میں حر ہوں شہید تو ہوسکتا ہوں مگر اپنی وفاداری کھبی تبدیل نہیں کروں گا ان کا کہنا تھا کہ ان کو سیاسی انتقام اور سیاسی پریشر ڈالنے کے لئے سانگھڑ جیل سے نوابشاہ جیل میں ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کو جرائم پیشہ قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے تاکہ قیدی ان کو نقصان پہنچا سکیں اور ان کی موت واقع ہوجائے اور حکومت اس کو قیدیوں کا آپس میں تصادم قرار دے کر مجھے شہید کرواسکیں ان کو جس بیرک میں رکھا گیا ہے وہاں ان کو بستر تک فراہم نہیں کیا گیا ان کو ایسے رکھا گیا ہے جیسے میں کو ئی بہت بڑاجرائم پیشہ قیدی ہون مجھے اوڑنے کے لئے شدید سردی میں کمبل تک نہیں دیا جارہا میڈیسن تک فراہم نہیں کی جاتی میں ساری رات جاگ کر گزار رہا ہوں مجھے ذہینی طور پر مفلوج کیا جارہا ہے دلبر خان نظامانی کا کہنا تھا کہ مجھ پرسیاسی تبدیلی کے لئے پریشر ڈالا جارہا ہے مگر میں حر ہوں جو سختی اور تکایف برداشت کرسکتا ہوں مگر اپنی وفاداری کھبی تبدیل نہیں کروں گا ان کا کہنا تھا کہقومی دولت سے اربوں دالر لوٹنے والے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل انعام میمن کو جیل میں وی آئی پی پروتوکول دیا جاتا ہے ان کو شہنشاہوں کی طرح اسمبلی اجلاسوں میں لائا جاتا ہے مئیر کراچی وسیم اختر کو اسمبلی اجلاس کی صدارت کے لئے لایا جاتا رہے ہے مگر مجھے حر ہونے کے ناطے میونسپل کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کے لئے میونسپل کمیٹی جانے کی اجازت صرف سیاسی مخالف ہونے کے ناطے نہیں دی جارہی ہے انھوں نے آرمی چیف اور چیف جستس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی دلبر خان نظامانی کا کہنا تھا کہ 26نومبر کو سکھر کا جلسہ سندھ میں سیاسی تبدیلی کا سبب بنے گا

متعلقہ عنوان :