پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، بین الاقوامی کھیلوں میں سونے ، کانسی اور چاندی کے تمغے حاصل کر لئے

جمعہ 24 نومبر 2017 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی ایشین انڈور چیمپئن شپ ملائیشیا 2017ء میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور گولڈ ، سلور اور برونز میڈلز جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی سپورٹس سائنس کی طالبہ نائلہ بانو نے اوپن مکس فور 500X4میں گولڈ میڈل جبکہ لائٹ مکس فو ر 500X4میں برونز میڈل حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح بائیوکیمسٹری اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے طالبعلم مزمل شہزاد نے لائٹ پاتھ 2000X2میں سلور میڈل اور لائٹ فو ر مکس 500X4میں برونز میڈل حاصل کئے۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے جیتنے والے طلباء کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات قومی اور بین الاقوامی مقابلے جیت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :