حکومت پاکستان غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے توہین رسالت ﷺ قوانین میں ترمیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، بابو شریف

جو کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن نبی ﷺ کی شان میں گستاخی یا قوانین میں ترامیم قبول نہیں کریں گے، بانی دعوت درودوسلام انٹر نیشنل

جمعہ 24 نومبر 2017 20:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) دعوت درودوسلام انٹر نیشنل کے بانی بابو شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے توہین رسالت ﷺ قوانین میں ترمیم کرنے کی کوشش کررہی ہے جو کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا،حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن نبی ﷺ کی شان میں گستاخی یا قوانین میں ترامیم قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے احتجاج کو بزور طاقت دبانے کی کوشش کی گئی تو پورے پاکستان میں اس کیخلاف ردِ عمل پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں نہ صرف برطرف کیا جائے بلکہ اس جرم میں سخت سے سخت سز ادی جائے دوسری جانب توہین رسالت قوانین میں ترمیم کرنے کی کوششوں کیخلاف تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی جانب سے حیدرچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین میں مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو فوری طورپر برطرف کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :