اتحا د تنظیما ت اہلسنت نے تحریک لبیک یا رسول االلہ کے دھر نے کی حما یت اور اظہار یکجہتی کیلئے حیدر چوک پراحتجاجی دھر نا دیا

امریکہ اور یورپ کی خوشنودی حاصل کر نے والے یہ لوگ یاد رکھیں کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،سرپر ست اعلیٰ الحاج گلشن الٰہی قادری و دیگر کا خطاب

جمعہ 24 نومبر 2017 20:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) اتحا د تنظیما ت اہلسنت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر تحریک لبیک یا رسول االلہ کی جا نب سے دیئے جا نے والے دھر نے کی حما یت اور اظہار یکجہتی کیلئے حیدر چوک پراحتجاجی دھر نا دیا گیا جس میں مختلف مذ ہبی جما عتو ں کے سینکڑ وں کا رکنان شر یک تھے ۔ اس موقع پر اتحا د تنظیما ت اہلسنت کے سرپر ست اعلیٰ الحاج گلشن الٰہی قادری ، مو لانا خا لد حسن عطا ری ، مفتی حما د ر ضا نو ری ، صاحبزادہ پیر سید نو ر الحسن جیلا نی ،محمد عمر ان سہر وردی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ اس ملک کو لبرل بنانا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ اور یورپ کی خوشنودی حاصل کر سکیں لیکن یہ لوگ یاد رکھیں کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ دھرنا قائدین اور شرکاء کا کھانا اور پانی بند کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور حکومت ہر طرح کے حربے استعمال کرلے لیکن مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا اور دھرنا کے شرکاء کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچا تو حکومت یاد رکھے کہ ملک بھر کی شاہراہوں پر عاشقان رسول ﷺ ہونگے ،انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کا معاملہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دھرنے میں شامل افراد امیرالمجاہد ین حا فظ خادم حسین ر ضو ی کے حق میں نعرے اور وفاقی وزیر زاہد حامد کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :