خیبر پختونخوا حکومت عوام کی بہتری کیلئے تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، شہرام ترکئی

جمعہ 24 نومبر 2017 20:54

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ سابق حکومتوں نے صرف اور صرف اپنے مقاصد کے لیے پختونون کو استعمال کیا اوراپنا مقصد پورا ہونے پر تنہا چھوڑ دیا مگر اب ایسے نہیں ہونے دینگے ، خیبر پختونخوا حکومت عوام کی بہتری کیلئے تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ، یونین کونسل یعقوبی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسی ادینہ سے چھوٹا لاہور تک روڑکی منظوری سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے غریب مریضوں کو علاج و معالجے میں بہت مدد ملی صحت انصاف کارڈ کی وجہ سے کسی کو بھی اپنے علاج کے لیے اپنی قیمتی اشیاء فروخت کرنے کی ضرورت نہیں ہمارا مشن اور مقصد خیبر پختونخوا کی ترقی وخوشحالی ہے ،انہوں نے پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ آج سیکورٹی فورسز کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں امن آچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے صوابی ہمارا گھر ہے ہمیں اپنا گھر بنانا آتا ہے کسی کو صوابی کو دوسرا گھر کہنے کی ضرورت نہیں صوابی کی عوام اپنے لیڈر خود منتخب کرتی ہے ،اجتماع سے ایم پی اے محمد علی ترکئی نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :