چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں

مختلف مقدمات میں مطلو ب 9 اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر16 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 24 نومبر 2017 20:54

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز مختلف مقدمات میں مطلو ب 9 اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی اعجاز احمد تھانہ رجوعہ نے ریڈ کر کے منشیات فروش ملزم اعجاز کے قبضہ سے 3451 چرس برآمد کی ۔

ساجد علی اے ایس آئی تھانہ محمد والا نے دوران گشت ملزم عمران سے 20 لیٹراور ملزم امیر سے 20 لیٹر شراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ظفر علی نے ریڈ کر کے ملزم طاہر کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کی ۔ ۔ ممتاز احمد اے ایس آئی نے ریڈ کر کے ملزم ریاض کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب برآمد کی۔ محمد اکبر اے ایس آئی تھانہ کانڈیوال نے ملز م افضل کے قبضہ سے بندوق 12 بور برآمد کی ۔ عمردراز شاہیناے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ستی عباس سے پسٹل 30 بو ر معہ گولیاں برآمد کیں۔علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مطلو ب نو مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میںلائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :