دہشتگردی کی بڑی وجہ جہالت، اسلام اور دہشت گردی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، فردوس عاشق اعوان

اساتذہ اکرام اپنے قلم سے جہاد کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی صحیح آبیاری کریں اور انکی ایسی تعلیم و تربیت کریں کہ وہ آنے والے چیلنجز سے حقیقی معنوں میں نبردآذما ہوسکیں، سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 24 نومبر 2017 20:52

دہشتگردی کی بڑی وجہ جہالت، اسلام اور دہشت گردی کا آپس میں کوئی تعلق ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) اسلام اور دہشت گردی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آپس میں پیار محبت ،اخوت کا درس دیتا ہے دہشت گر د اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں دہشت گرد دین کی کوئی خدمت سرانجام نہیں دتے رہے ۔دہشت گردی کی بہت بڑی وجہ جہالت ہے۔ دین اسلام میں دہشت گردی جیسی جہالت کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان خیالات کاا ظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ابن سینا ہائی سکول ہرڑ میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج جہاد بالقلم کی زیادہ ضرورت ہے۔ اساتذہ اکرام اپنے قلم سے جہاد کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی صحیح آبیاری کریں اور انکی ایسی تعلیم و تربیت کریں کہ وہ آنے والے چیلنجز سے حقیقی معنوں میں نبردآذما ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں ۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علم خود شناسی اور خود آگہی کا درس دیتا ہے اور جس نے خود کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔ اور ہمیں خود شناسی کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سکول پرنسپل ولید اسلم ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن زاہد سلیم باجوہ، چیئرمین مرزا دلاور بیگ، ملک عمران، سکول کے اساتذہ اور طلباء نے بھی خطاب کیا۔ اور بچوں نے شاندار انداز میں ٹیبلو پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :