حجرہ شاہ مقیم ،لیسکو ڈویژن کی سرویلینس ٹیم کا چھاپہ ،زمیندار بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

محکمانہ نقصان کی مد میں 80ہزار یونٹس چارج کرلیے گئے،میٹر بجلی کو ری پیسٹ کر کے تکنیکی طریقہ سے بجلی چوری کی جارہی تھی ، مقدمہ درج

جمعہ 24 نومبر 2017 20:48

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) لیسکو ڈویژن حجرہ شاہ مقیم کی سرویلینس ٹیم کا چھاپہ ،زمیندار بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا،محکمانہ نقصان کی مد میں 80ہزار یونٹس چارج کرلیے گئے ،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی منیجر آپریشن لیسکو حجرہ ڈویژن سید قربان علی شاہ نے چارج سنبھالنے کے بعد بڑے وعادی بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا جس میں ابتدائی طور پربجلی چوری کی اطلاع پر ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن محمد جاوید کو دیگر سٹاف کے ہمراہ نواحی گائوں شہنیوال روانہ کیاگیاتو وہا ں زمیندار محمد سجن نے اپنے زرعی ٹیوب ویل حوالہ نمبری 45-11466-1341005 کے میٹر کی باڈی کھول کر یونٹس ریورس کیے ہوئے تھے اور میٹر بجلی کو ری پیسٹ کر کے تکنیکی طریقہ سے بجلی چوری کی جارہی تھی جو سلسلہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری تھا لیسکو ٹیم نے موقع سے بجلی میٹر اپنے قبضہ میں لے لیااور بجلی چوری کی مد میں تخمینہ اسی ہزار یونٹس کا لگایا گیاجسکی رقم لاکھوں میں بیان کی گئی ہے اس سلسلہ میں ڈپٹی منیجر آپریشن حجرہ ڈویژن سید قربان علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ وہ اپنی یہاں حالیہ تعیناتی کے بعد گھریلو ،کمرشل اور زرعی صارفین میں پایاجانیوالا بجلی چوری اور اوور بلنگ کا رجحان ختم کرنے کی خاطر اہم اقدامات اٹھارہے ہیں جس میں ابتدائی طور پر بڑے مگرمچھوں کو پکڑ کر ان سے محکمانہ نقصان کا ازالہ ممکن بنایاجائیگا، انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین ہماراسرمایہ ہیں اور ان کی مشکلات اور مسائل انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے مگر وہ اپنے زیر کار علاقہ سے بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اس سلسلہ میں کسی قسم کادبائو قبول نہیں کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ تمام سب ڈویژنل آفیسرز کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :