Live Updates

ختم نبوت پرسودا نہیں ہوسکتا، عمران خان کے ساتھ ہوں اور اپنا آخری الیکشن لڑنا چاہتا ہوں،شیخ رشید احمد

جمعہ 24 نومبر 2017 20:48

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ،ختم نبوت پرسودا نہیں ہوسکتامیں عمران خان کے ساتھ ہوں اور اپنا آخری الیکشن لڑنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

حافظ آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے : شیخ رشید نے کہا کہ میں جس سے مخاطب ہوں وہ چور ہے ڈاکو ہے ،بددیانت ہے نوازشریف صاحب، آپ کا سعودی عرب جانے کیلیے 10گزکامعافی نامہ ہے،ہم اپنی والدہ کا جنازہ گھر چھوڑ کر گئے اور 10سال قید قبول کی انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور اپنا آخری الیکشن لڑنا چاہتا ہوں،اگر عمران خان وزیراعظم بنا تو ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ 5 افراد نے پلاننگ کی تھی ،انکا خیال تھاختم نبوت والی بات چھپ جائیگی،ختم نبوت پرسودا نہیں ہوسکتا ،انہوں نے کہا کہ مائیں بیٹیوں کونہروں میں پھینک رہی ہیں،لوگوں کے پاس دوائیوں کے پیسے نہیںہمارے نوجوان بے روزگاری سے تڑپ رہے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات