میاں صاحب کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں انہیں مشورہ ہے تصادم کی سیاست چھوڑدیں، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 24 نومبر 2017 20:47

میاں صاحب کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں انہیں مشورہ ہے  تصادم کی سیاست چھوڑدیں، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں انہیں مشورہ ہے کہ تصادم کی سیاست چھوڑدیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں نوازشریف کے اقدامات اور طریقہ کار سے مسئلہ ہے، نواز شریف اپنے طورطریقے بدلیں تاکہ بات چیت کا ماحول پیدا ہوسکے،ان کا یہ رویہ ملک میں پنپتی جمہوریت کوخطرے میں ڈال رہاہے،میاں صاحب کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیںنوازشریف کیساتھ ہاتھ نہ ملانے کو مستردکرنے سے جوڑنامناسب نہیں،انہوں نے کہا کہنوازشریف صاحب کے ساتھ ہمارے تجربے خوشگوار نہیں رہے میاں نواز شریف اورجمہوریت کا کوئی تعلق نہیں بنتامیرامیاں صاحب کو مشورہ ہوگا کہ تصادم کی سیاست چھوڑدیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیپیپلز پارٹی کی تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے،ہمارا بنیادی منشور روٹی،کپڑا اور مکان ہی رہیگا،یہ ایک نعرہ نہیں تھا،بلکہ ایک سوچ اور امید کانعرہ تھا،