Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے داور کنڈی کو آخری موقع دینے کا فیصلہ

جمعہ 24 نومبر 2017 20:00

تحریک انصاف کی جانب سے داور کنڈی کو آخری موقع دینے کا فیصلہ
پشاور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے داور کنڈی کو آخری موقع دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے داوڑ کنڈی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری کیا گیا جبکہ نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے حکم پر جاری کیاگیا۔

(جاری ہے)

نوٹس میں داوڑ کنڈی کو تحریری طور پر طرز عمل کی وضاحت کیلئے دس روز کی مہلت دی گئی ہے تاہم نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آپ کی جانب سے مدت مقررہ میں جواب نہ دینے مراد لی جائے گی کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں اور آپ کی جانب سے جواب کی عدم فراہمی پر آپ کی رکنیت کی معطلی اور خاتمے کا جواز ہوگا تاہم مدت مقررہ گزرنے کے بعد پارٹی رکنیت کے خاتمے کی کارروائی مزید کسی نوٹس کے آگے بڑھائے جائے گی,

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :