سی پیک کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے لئے پیدا ہونے والے مواقعوں سے برطانوی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، احسن اقبال

جمعہ 24 نومبر 2017 20:33

سی پیک کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے لئے پیدا ہونے والے مواقعوں سے برطانوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے لئے پیدا ہونے والے مواقعوں سے برطانوی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ برطانیہ کے ساتھ اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانیہ کے ہائی کمیشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات زیر غور آئے۔سیکورٹی اور معاشی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی بنیاد باہمی خیر سگالی پر ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو اعلی تعلیم کے شعبے میں مذید گہرا کرنا چاہتے ہیں ۔ احسن اقبال نے مزید کہاکہ سی پیک کی کامیابی سے سرمایہ کاری کے لئے پیدا ہونے والے مواقعوں سے برطانوی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ برطانیہ کے ساتھ اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :