ٹنڈوالہ یار،ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے والے مسلمان نہیں ہے،پیر آغا محمد جان سرہندی

جمعہ 24 نومبر 2017 20:29

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)ٹنڈوالہ یار ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے والے مسلمان نہیں ہے راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے حق پر ہے حکومت بلا تاخیر ختم نبوت کے غدار زاہد حامید اور رانا ثنااللہ کو وزارت سے برطرف کرکے 295.

(جاری ہے)

C کے تحت مقدمات درج کرکے مسلمانوں میں پائی جانے والے بیچنی اور اشتعال ختم کرے ان خیالات کا اظہار عظیم روحانی پیشوا قبلہ پیر آغا محمد جان سرہندی جمعت علما پاکستان ٹنڈوالہ یار کے رہنما محمد انور خلجی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ علما اکرام پیران عظام مذہبی اور سیاسی رہنما جشن عید میلاد النبی کے جلسے سے ختم نبوت اور ختم نبوت کے تحفظ کے موضوع پر خطاب کرکے مسلمانوں کو ختم نبوت کی تحریک کے لئے بیداری کرے انہوں نے کہا کہ ہر مسلمانوں کو ختم نبوت کی تحریک میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات ختم نبوت کی تحریک میں قابل فخر کردار ادا کر رہے ہیں اللہ پاک ان کو دین و دنیا اور آخرت کی بلائی عطا فرمائے ۔

#