سکھرعلماء کرام اس ماہ میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھیں،محمد عثمان چاچڑ
ہمارے پیارے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے محبت اور اخلاق کا درس دیا ہے،کمشنر
جمعہ 24 نومبر 2017 20:29
(جاری ہے)
کمشنر سکھر ڈویژن محمد محمد عثمان چاچڑ نے کہا کہ 12ربیع الاول کے موقع پر تمام اضلاع میں کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ امن وامان کے مسائل کے علاوہ دیگر مسائل اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے کام کرینگی۔
ڈی آئی جی سکھر پولیس خادم حسین رند نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں اور حالت جنگ میں ہیں، اس لئے کوئی غلطی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، تمام علمائے کرام روٹس کی پابندی کریں۔ کمانڈنٹ رینجرز کرنل امیتاز نے کہا کہ ملک کی صورتحال سب کے سامنے ہے، دشمن نے پاکستان کو ٹارگیٹ کیا ہے، اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کو اشو نہ بنایا جائے، ہر حال میں امن قائم کیا جائیگا اور امن خراب کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تما علمائے کرام باشعور ہیں، وہ حالات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور شرپسندوں پر نظر رکھیں، اس سلسلے میں رینجرز کی پیٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ نے علماء کرام کی شکایت پر سیپکو چیف کو ہدایت کی کہ 10سی12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے میونسپل کمشنرز اور ٹی ایم ایز کو ہدایات دیں کہ عیدمیلا دالنبی ﷺ کے جلوسوں کے روٹس پر سے کھدائی کئے گئے روڈوں کو بہتر کیا جائے اور ملبہ فوری اٹھایا جائے، تاکہ ریلیوں کے شرکاء کوکسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کا انتظام بھی کیا جائے۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ نے تینوں اضلاع کے دی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرس اور اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر سکھر نے علماء کرام پر زور دیا کہ جلوسوں کے دوران اذان اور نماز کے اوقات کا خیال رکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، جبکہ لائوڈ اسپیکر ایکٹ پر بھرپور عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس میں سکھر، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔#مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.