Live Updates

سکھر،جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں جگہ جگہ پرچم کشائی کی تقریبات ،فضا دورود سلام سے گونج اٹھی

جمعہ 24 نومبر 2017 20:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) سکھر میں جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں جگہ جگہ پرچم کشائی کی تقریبات, شہر کی فضا دورود سلام سے گونج اٹھی, ملک کی سالمیت استحکام اور خوشحالی کی دعائیں تفصیلات کے مطابق سکھر میں جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ شہر کی مختلف مساجد کے باہر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی جبکہ تقریبات کے دوران پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر شہر کی فضا دورود سلام سے گونجتی رہیں اور ہر طرف مرحبا یا مصطفے کی صدائیں بلند ہوتی رہیں تقریبات کے دوران ملک کی سالمیت استحکام اور خوشحالی کی لیے دعائیں کی گئیں۔#
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :