سکھر،عورتوں کے خلاف تشدد کے عالمی دن کے موقع پر یو این وومین کے زیر اہتمام واک کا اہتمام

جمعہ 24 نومبر 2017 20:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)عورتوں کے خلاف تشدد کے عالمی دن کے موقع پر عورتوں پر تشدد کے خاتمے کیلئے مردوں اور لڑکوں کی یکجہتی تحریک کے سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں ہم آواز ،متحد ، وائٹ ربن ، ناری فائونڈیشن ، یو این وومین کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے واک کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مذکورہ تنظیموں کے رہنمائوں فاطمہ نسیم منگی ، انور مہر ، صفیہ بلوچ ، عمران شاہ ، عبدالواحید ، شعور جونیجو ، بسما وسیم ، فوزیہ چاچڑ ، عذرا جمال ، عاجز میرانی ، سلیم جونیجو، عرفان بھٹی ۔

(جاری ہے)

ستار زنگیجو ، ہوش محمد و دیگر نے شرکت کی جبکہ انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پی پی شہید بھٹو کے رہنمائوں اور کارکنان بھی شامل ہوئے شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ مرد اور عورتیں ایک باہمی طاقت کے طور پر تشدد کو روکنے کا کردار اد اکرتے ہیں جیسے پوری دنیا میں پچیس نومبر کو عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے سال 2017میں خواتین پر تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے وزارت انسانی حقوق ، قومی ادارہ برائے وقار نسواں ، اقوام متحدہ ، ادارہ برائے خواتین اور وائٹ ربن کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے ہم سب کو ملکر عورتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی ۔#