سکھر، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام شعور بیدار ی مہم ریلی نکالی گئی

جمعہ 24 نومبر 2017 20:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) سکھر سٹی کے زیر اہتمام لوگوں میں شعور بیدار ی مہم کے سلسلے میں پرانہ سکھر کیریو ہائوس سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڑ ، بینرز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے شعور بیداری مہم ریلی کی قیادت پی پی شہید بھٹو کے چیف آرگنائیزر خالد نواز کیر یو ، ڈپٹی آرگنائیزر سراج احمد میرانی ، مہتا ب شامی ، جاوید احمد نوحانی ، ریاست علی چوہان ، سردار قربان کلوڑ ، امتیاز ملاح و دیگر کر رہے تھے شرکاء ریلی سے اظہار یکجہتی کیلئے پی پیشہید بھٹو کے مرکزی رہنما دلمراد جتوئی ضلع سکر کے صدر عیدن جتوئی نے شرکے کی رہنمائوں نے اپنے خطابات میں کہا کہ اصل اور نقل اب کھل کر سامنے آچکا ہے عرصہ دراز سے قائد شہید ذوالفقار بھٹو کے پاکیزہ بھٹو ازم کا غلط استعمال کرتے ہوئے زرداری اور اسکے کرپٹ ٹولے نے اپنے ہر اقتدار کو صرف اپنے پیٹ بھرنے ملک سے عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک میں اکائونٹ بھرنے اور املاک بنانے کے سواء عوام کو کچھ نہیں دیا ، عوام کے دیرینہ مسائل کے حل صرف اور صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نڈر اور بہادر اولادوں کے ہاتھوں میں ہے عوام کو چاہئے کہ اب ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ، فاطمہ بھٹو اور سسی بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں آئندہ انتخابات میںہر سطع پر پی پی شہید بھٹو اپنے امیدوار کھڑے کریگی اور عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریگی ۔

#

متعلقہ عنوان :