Live Updates

مخالفین جتنے مرضی جتن کر لیں،خوبصورت اور نیا پاکستان عمران خان کی قیادت میں بن کر رہے گا : عبدالعلیم خان

جمعہ 24 نومبر 2017 20:27

مخالفین جتنے مرضی جتن کر لیں،خوبصورت اور نیا پاکستان عمران خان کی قیادت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا دو طرح کے لوگوں سے واسطہ ہے ایک طرف ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والے میجر اسحاق اور ان کی فوج کے جوان ہیں جبکہ دوسری طرف ملک کو لوٹ کر باہر تجوریاں بھرنے والے اسحاق ڈار اور ان کا گروہ ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کا ساتھ دینا ہی وقت آیا توچوروں اور لٹیروں کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہو گا اور ملک کا بچہ بچہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اور یہ اب کسی قیمت پر بچ نہیں سکیں گے، لٹیرے جلد ملک سے بھاگ جائیں گے یاسلاخوں کے پیچھے ہوں گے عبدالعلیم خان حافظ آباد میں جلسہ عام سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اب کسی بھول میں نہ رہے پنجاب کی عوام اسے اقتدار کی بیساکھیاں نہیں دیں گے وقت بدل چکا ہے اور لاہور شہر سمیت پورا پنجاب عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لانے کا عزم کر چکا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ مخالفین جتنے مرضی جتن کر لیں عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں خوبصورت اور نیاپاکستان ضرور بن کر رہے گا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو شرم آنی چاہیے ٹیکس کے پیسے کی چوری سے محلات کھڑے کرنے والے کس منہ سے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غلامی سے نجات دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انشاء اللہ ان دونوں موروثی جماعتوں کی کرپشن پر عملی جواب دہی ضرور ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے اور جلد کئی اراکین اسمبلی سیاسی زندگی بچانے کیلئے اس جماعت کو خیر باد کہہ دیں گے انہوں نے حافظ آباد کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے ہر ضلع سے پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور عوام عمران خان کا ساتھ دیں گے عبدالعلیم خان نے پر جوش انداز میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 21سالہ جدوجہد ثمر آور ہو رہی ہے ہر نوجوان گھر سے باہر نکلے اور تبدیلی کا پیغام ہر شہری تک پہنچائے عبدالعلیم خان نے کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان اور گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگوائے اور حاضرین سے وعدہ لیا کہ وہ چوروں اور لٹیروں کا پیچھا کرنے کیلئے آخری دم تک عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات